جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کی امیر ترین شخصیت قرار

datetime 7  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وربز نے پہلی بار انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 100 امیر ترین لوگوں کی فہرست جاری کی ہے جو 842 ارب 90 کروڑ ڈالر دولت کے مالک ہیں جس میں سے 55 افراد امریکی، 33 ایشیائی اور 8 یورپی ہیں۔ فوربز کی جاری فہرست کے مطابق بل گیٹس 79 ارب 60 کروڑ ڈالرکے ساتھ نہ صرف ٹیکنالوجی کی دنیا کے امیر ترین شخص ہیں بلکہ دنیا کے امیر ترین لوگوں میں بھی پہلے نمبر پر ہیں جب کہ اوریکل کے بانی لیری ایلیسن 50 ارب ڈالر ملکیت کے ساتھ دوسرے امیر ترین ٹیکنالوجی پائینر ہیں اور حیرت انگیز طور پر امیزون کے مالک بزوس 47 ارب 80 کروڑ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ فوربز کی اس فہرست میں سب کے لیے اور بالخصوص فیس بک کے بانی مارک زوکر برگ کے لیے کچھ مایوسی ہے کیوں کہ عام طور پر کہا جا رہا تھا کہ فیس بک کے بانی امیر ترین لوگوں میں سب کو پیچھے چھوڑ دیں گے لیکن وہ 41 ارب 20 کروڑ ڈالر کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر برا جمان ہیں اور انہیں ا?گے ا?نے کے لیے ابھی بہت دولت کمانی ہے۔ فوربز کے مطابق گوگل کے بانی لیری پیج 33 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ساتھ پانچویں، سرگئی بن 32 ارب 80 کروڑ ڈالر کےساتھ چھٹے جب کہ چینی کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما 23ارب اور 70 کروڑ ڈالر کے ساتھ 7 ویں نمبر پر ہیں۔ امیر ترین افراد کی فہرست میں مائیکروسوفٹ کے سابق چیف ایگزیکٹو اسٹیو بالمیر 22 ارب ڈالر کے ساتھ ا?ٹھویں، خاتون پاو¿ل جوبس 21ارب ڈالر کے ساتھ نویں اور مائیکل ڈیل 19ارب ڈالر کےساتھ دسویں پوزیشن پر ہیں۔ فوربز کے مطابق اس فہرست میں سب سے کم عمر ترین دولت مند شخص اسنیپ چیٹ کے بانی ایوان اسپیگل ہے جن کی عمر 25 سال ہے اور وہ 2ارب 20 کروڑ ڈالر کے مالک ہیں جب کہ سب سے عمر رسیدہ شخص ان ٹیل کے مشترکہ بانی 86 سالہ گورڈن مورے ہیں جن کے کل اثاثے 6ارب ڈالر ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…