واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) ہیکرز ملٹی میڈیا مسیج میں ایک کوڈ بھجوا سکتے ہیں جو کہ اینڈروئڈ میں موجود سٹیج فرائٹ نامی سروس تک رسائی حاصل کر سکتا ہے ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے اینڈروئڈ موبائل آپریٹنگ سسٹم میں محققین نے ایک ایسے بگ یعنی وائرس کا سراغ لگایا ہے جس سے کروڑوں موبائل فون متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔اس بگ کی مدد سے سمارٹ فون استعمال کرنے والے کسی بھی صارف کو تصویر یا ویڈیو پیغام بھیج کر اس کے فون کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔گوگل کا کہنا ہے کہ اس نے اس مسئلے کو ٹھیک کر لیا ہے تاہم اب بھی لاکھوں فونز کے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے،محققین نے اس نقص کو بہت خطرناک قرار دیا ہے۔امریکہ کی انفارمیشن سکیورٹی کمپنی زمفیرم کا کہنا ہے کہ یہ اینڈروئڈ میں موجود مواد پر حملے کے حوالے سے بدترین چیز ہے،ایک اندازے کے مطابق اس سے 90 کروڑ پچاس لاکھ موبائل فونز متاثر ہوئے ہیں۔ہیکرز ملٹی میڈیا مسیج میں وائرس سے متاثرہ کوڈ بھجوا سکتے ہیں جو کہ اینڈروئڈ میں موجود سٹیج فرائٹ نامی سروس تک رسائی حاصل کر سکتا ہے اور جب اسے یہ رسائی مل جاتی ہے تو پھر وہ ہینڈ سیٹ میں موجود ایپس اور دیگر مواد تک پہنچ جاتا ہے اور اس میں فون کے مالک کے کسی بھی ایکشن کی ضرورت نہیں ہوتی۔حملہ آور آپ کے فون کے تمام مواد پر رسائی حاصل کر لیتے ہیں جن میں آپ کے فون کا کیمرہ بھی شامل ہے۔بتایا گیا ہے کہ لاس ویگاس میں اگلے ہفتے بلیک ہیٹ سکیورٹی کانفرنس کے دوران اس بارے میں مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔سوفوس نامی سکیورٹی کمپنی میں ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جیمز لین کا کہنا ہے کہ 2.2 ورڑن یا اس سے اوپر کے اینڈروائڈ فونز کے اندر یہ خرابی بڑے پیمانے پر ترتیب کو متاثر کرتی ہے۔وہ بتاتے ہیں کہ حملہ آور آپ کے فون کے تمام مواد پر رسائی حاصل کر لیتے ہیں جن میں آپ کے فون کا کیمرہ بھی شامل ہے۔زمفیریم میں موجود محققین نے گوگل کو اس بارے میں آگاہ کیا جس نے فوری طور پر اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے پیچ بنایا۔لیکن اس کے باوجود لاکھوں ڈیوائسز پر اب بھی یہ پیچ اپ ڈیٹ نہیں ہو سکا۔ کیونکہ موبائل آپریٹرز اسے صارفین تک منتقل کرتے ہیں جو اپ ڈیٹ کو مسترد بھی کر سکتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں گوگل نے کہا ہے کہ جہاں تک گوگل کو معلوم ہے کہ اس میں کسی بھی ڈیوائس کو نقصان نہیں پہنچا۔
گوگل کے اینڈروئڈ موبائل آپریٹنگ سسٹم میں وائرس کا سراغ مل گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
کونسی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
-
سرکاری ملازمین کا جی پی فنڈ کتنا ہوگا؟ نوٹیفکیشن جاری
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی



















































