جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

دمدار ستارے پر اترنے والے خلائی روبوٹ میں پھر حرکت

datetime 15  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) نے کہا ہے کہ پی 67 نامی دمدار ستارے پر اترنے والے خلائی روبوٹ میں پھر حرکت پیدا ہوئی ہے اور اس نے زمین سے رابطہ کیا ہے۔اس ستارے پر اترنے والے پہلے خلائی روبوٹ ’فیلے‘ کو اس کے ’مدر شپ‘ روزیٹا نے گذشتہ برس نومبر میں روانہ کیا تھا۔اس نے ستارے کی سطح پر اترنے کے بعد 60 گھنٹے کام کیا لیکن اس کے بعد اس کی شمسی توانائی والی بیٹری جاتی رہی اور وہ ’چپ‘ ہو گیا۔ جوناتھن آموس کہتے ہیں کہ اب پی 67 کے سورج کے قریب جانے کی وجہ سے فیلے میں ایک مرتبہ پھر اتنی توانائی آ گئی ہے کہ وہ دوبارہ کام کر سکے۔دوبارہ جاگنے کے بعد فیلے نے اپنا یہ پیغام ٹویٹ کیا ہے: ’ہیلو زمین! کیا تم مجھے سن سکتی ہو۔‘خلائی ایجنسی نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ فیلے نے روزیٹا کے ذریعے زمین سے 85 سیکنڈ تک رابطہ رکھا۔ یہ اس کا گذشتہ نومبر سے بے حس و حرکت رہنے کے بعد پہلا رابطہ ہے۔فیلے کے پراجیکٹ مینیجر سٹیفن الامیک نے کہا ہے کہ ’فیلے بہت بہتر کام کر رہا ہے۔ اس کے لیے کام کرنے کا درجہ حرارت -35 سینٹی گریڈ ہے اور اس کے پاس 24 واٹس توانائی بھی ہے۔‘فیلے کا ’جاگنے‘ کے بعد پہلا پیغام سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اب وہ دوسرے رابطے کا انتظار کر رہے ہیں۔فیلے کو ستارے پر برف اور پتھر کے تجزیے کے لیے بھیجا گیا تھا۔روزیٹا کو ستارے پر پہنچتے ہوئے 10 سال لگے تھے۔ یہ انسانی تاریخ میں پہلا موقع تھا جب کسی خلائی جہاز نے کسی ستارے کی سطح پر قدم رکھا ہو۔فیلے کا حجم ایک واشنگ مشین جتنا ہے اور یہ ستارے کی سطح کے ساتھ ٹکرانے کے بعد تقریباً ایک کلو میٹر اوپر اچھلا تھا۔زمین سے 50 کروڑ کلومیٹر دور واقع پی 67 نامی دمدار ستارے پر اتارے جانے والے خلائی روبوٹ نے اپنی بیٹری کے خاتمے سے قبل کافی معلومات زمین پر بھیجیں اور سائنسدانوں کے مطابق اس مختصر روبوٹ سے جس کارکردگی کی امید تھی، وہ اپنی ذخیرہ شدہ توانائی کے خاتمے سے قبل بھیج چکا ہے۔سائنسدانوں کو یہ تو اندازہ تھا کہ روبوٹ کہاں ہو سکتا ہے لیکن اس کی حتمی نشاندہی کرنا ایک مشکل کام تھا۔ای ایس اے فیلے کی پیداری پر بہت خوش ہےفیلے کو ستارے پر بھیجنے والے مصنوعی سیارے روزیٹا نے بھی ستارے کی تصاویر بھیجی تھیں لیکن ان میں بھی فیلے کا کوئی پتہ نہیں چلا تھا۔فیلے 12 نومبر کو پی67 نامی ستارے پر اترا تھا، جہاں سے وہ کافی مواد بھیجنے کے بعد خاموش ہو گیا تھا۔سائنسدانوں کو یقین تھا کہ اگر فیلے کی نشاندہی نہ بھی ہو سکی تو پھر بھی فیلے خود ہی کبھی نہ کبھی اپنے آپ کو ظاہر کرے گا۔انھیں یقین تھا کہ جب پی 67 سورج کے قریب پہنچے گا تو اس سے روبوٹ کے لیے روشنی کی صورتِ حال بہتر ہو جائے گی اور اس کے شمسی توانائی کے پینلوں کی بیٹری ری چارج ہو جائے گی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…