جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

سوپر سانک یا آواز سے تیز رفتار کاربلڈ ہاونڈکا” پر“تیار

datetime 15  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزیسک )سوپر سانک یا آواز سے تیز رفتار کار ’بلڈ ہاونڈ‘ کے پیچھے لگادم نما پر (ٹیل فن ) اس کی سب سے مشہور خصوصیت ہے کیونکہ اس پر اس منصوبے کے لیے پیسے دینے والے تمام مداحوں کے نام لکھے ہوں گے۔لیکن اس کے ساتھ کار کی ٹیل فن اس کی حفاظت کے لیے بھی بہت اہم ہے کیونکہ اس کو توازن برقرار رکھنے میں یہ اہم کر دار ادا کرے گی۔بلڈ ہاونڈ شمالی افریقہ میں زمین پر تیز ترین رفتار سے چلنے کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کرے گی۔جب یہ کار ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی تو اس کے ڈرائیور اینڈی گرین کے لیے سب سے مدد گار اس گاڑی کے پیچھلے حصے پر لگی ٹیل فن ہو گی جو در حقیقت ایک عمودی ’سٹیبلائزر‘ یا پر ہے جو توازن برقرار رکھنے کے لیے لگایا گیا ہے۔ جب کار اتنی تیز چلے گی تو اس کی زمین پر گرفت بلکل نہ ہونے کے برابر ہوگی۔ سوپر سانک سپیڈ پر جنگی جہازوں کی طرح یہ عمودی سٹیبلائزر ہی کام آئیں گے۔‘برطانوی شہر برسٹل میں واقع بلڈ ہاونڈ کے ٹیکنیکل سینٹر میں اسی ہفتے ونگ کمانڈر گرین نے جو اس کار کو چلائیں گے، اپنے ساتھیوں کو اس ٹیل فن کو مکمل کرتے دیکھا ہے۔ایلومینیم سے بنی یہ ٹیل فن 139 حصوں پر مشتمل ہے۔اس کو مکمل طور پر ہاتھ سے بنایا گیا ہے۔ایلومینیم سے بنی یہ ٹیل فن 139 حصوں پر مشتمل ہےٹیل فن کو بنانے والی ٹیم کے سربراہ ٹیری گاڈزمارک کا کہنا ہے کہ ’ میں برطانوی فضائیہ میں 20 سال سے کام کر رہا ہوں، ہم جب بھی کچھ بناتے ہیں تو اس کو بنانے کی ہدایات کا بغور جائزہ لیتے ہیں لیکن اس دفعہ ایسا کچھ نہیں ہو کیونکہ اس طرح کی چیز پہلے کبھی بنائی ہی نہیں گئی ہے۔‘جو لوگ اس منصوبے میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کو معلوم ہوگا کہ اس ٹیل فن کا ڈیزائن وقت کے ساتھ تبدیل ہوتا رہا ہے۔ابتدائی طور پر اس کا حجم کافی کم تھا لیکن پھر وقت کے ساتھ اس کے حجم اور شکل میں تبدیلی آتی گئی۔واضع رہے کہ یہ ٹیل فن ڈرائیور کو کار کی زمین پر گرفت مستحکم کرنے میں مدد دی گی۔بلڈہاونڈ اسی سال مکمل کر لی جائے گی اور یہ جنوبی افریقہ میں موجودہ زمین پر تیز رفتاری کا ریکارڈ جو 763 میل فی گھنٹہ ہے توڑنے کی کوشش کرے گی۔سابقہ ریکارڈ کو توڑنے کے علاوہ بلڈہاونڈ 1000 میل فی گھنٹہ کا نیا ریکارڈ بنانے کی بھی کوشش کرے گی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…