لاہور (نیوز ڈیسک) اینڈرائڈ سمارٹ فون استعمال کرنے والے افراد موبائل میں موجود قیمتی ڈیٹا کو بچانے کیلئے اکثر پیٹرن لاک کا استعمال کرتے ہیں اور یہ ایک نہایت مفید فیچر بھی ہے تاہم پیٹرن لاک کا بھول جانا بہت سے لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث بن جاتا ہے اور اس صورت میں موبائل فون کو ان لاک کرنے کیلئے گوگل اکا?نٹ کی ضرورت پڑتی ہے لیکن اگر کسی کو گوگل اکاﺅنٹ کا یوزرنیم اور پاس ورڈ یاد نہ ہو تو پیٹرن لاک کھولنا ناممکن ہو جاتا ہے۔
پریشان مت ہوں کیونکہ اس خبر میں ہم آپ کو گوگل اکاﺅنٹ کے بغیر پیٹرن لاک ختم کرنے کا طریقہ بتائیں گے لیکن یہ یاد رکھیں کہ اس طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے آپ کے موبائل فون کی میموری میں موجود تمام ڈیٹا بھی ڈیلیٹ ہو جائے گا تاہم اگر آپ میموری کارڈ استعمال کرتے ہیں تو اس میں موجود ڈیٹا بالکل محفوظ رہے گا۔
گوگل اکاﺅنٹ کے بغیر پیٹرن لاک کیسے کھولنا ہے؟ یہ جاننے کیلئے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کیجئے۔
٭ سب سے پہلے سمارٹ فون سے میموری کارڈ نکالیں اور پھر موبائل کو سوئچ آف کر دیں۔
٭ سمارٹ فون کے آف ہونے کے بعد Volume up اور Power کے بٹن کو ایک ہی وقت میں دبائیں اور سکرین پر کچھ بھی ظاہر ہونے تک انہیں دبائے رکھیں۔
(نوٹ: سام گلیکسی سیریز کے ہائی اینڈ سمارٹ فونز میں ریکوری موڈ میں جانے کیلئے Power+volumeup+volumedown پریس کریں۔ دیگر کمپنیوں کے موبائلز پر ریکوری موڈ میں جانے کا طریقہ مختلف ہے۔ ا?پ اپنے ماڈل کی مناسبت سے گوگل پر سرچ کر سکتے ہیں۔
Reboot system now
apply update from ADB
wipe data/factory reset
wipe cache partition
٭ اب اپنے موبائل کے والیم بٹن کا استعمال کرتے ہوئے تیسری آپشن پر پر آئیں اور پاور بٹن کے ذریعے کلک کریں۔ اس کے بعد آپ کے سامنے ایک اور سکرین آئے گی جس پر ایک دفعہ Yes اور کئی دفعہ No لکھا ہو گا۔ آپ Yes کی آپشن پر کلک کریں گے تو آپ کا موبائل ڈیٹا ری سیٹ کرنے کے بعد ری سٹارٹ ہو جائے گا اور آ ن ہونے پر بالکل نئی حالت میں ہو گا۔ اب آپ اپنا ملک، وقت اور تاریخ اور دیگر آپشنز کو سیٹ کر کے نئے سرے سے اپنا موبائل استعمال کر سکتے ہیں۔
سمارٹ فون کاپیٹرن لاک کیسے توڑیں۔۔۔۔۔آسان طریقہ دریافت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے
-
سرکاری ملازمین کا جی پی فنڈ کتنا ہوگا؟ نوٹیفکیشن جاری



















































