جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

گوگل نے اینڈرائیڈ فونز کی آف لائن ایپس متعارف کرا دیں

datetime 6  جون‬‮  2015 |

لندن (نیوزڈیسک) سرچ انجن گوگل نے کہا ہے کہ گوگل نقشہ جات، گوگل کروم اور یوٹیوب جلد ہی موبائل فونز پر آف لائن بھی دستیاب ہونگی۔
نئی اپلی کیشنز خاص طور پر ترقی پزیر ممالک کے عام صارفین کی مدد کرےگی جن کےلئے آن لائن ڈیٹا تک رسائی مشکل ہوتی ہے۔ آف لائن سپورٹ کے حوالے سے گوگل نے گزشتہ روز موبائل فونز پر لائٹر اپیلی کیشنز کی سیریز کا اعلان کیا ہے۔نئی خصوصیات کے ساتھ لوگ گوگل کی خدمات کا استعمال اس وقت بھی کر سکیں گے جب قابل اعتماد آن لائن کنیکٹویٹی دستیاب نہیں ہوگی۔اس کے باوجود گوگل پر نقشہ جات، ویب سائٹس اور یو ٹیوب کو آف لائن کھولا جا سکے گا۔گوگل کے اعلان کے مطابق گوگل نقشہ جات، ویب سائٹس اور یہاں تک کے یوٹیوب بغیر انٹرنیٹ کنکشن کے اینڈرائیڈ فونز پرکام کریں گے۔تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے کمپنی کی سالانہ کانفرنس میں آف لائن سپورٹ کا ڈیمو پیش کیا گیا جس میں موبائل فون کو ائیرپلین موڈ پر رکھا گیا جس پر عام طور پر ایپس کو استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے لیکن نئی اپیس پر آف لائن گوگل نقشے کو فعال کرتے ہوئے تلاش کئے گئے مقامات، منزل کی معلومات اور اس کے ساتھ اہم تفصیلات مثلاً فون نمبر اور ایڈریس کو دیکھا جاسکتا تھا۔گوگل نے دعویٰ کیا ہے کہ گوگل کروم نے ویب براوزر میں ڈیٹا کے استعمال کے اصلاح میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور نئی فعالیت کے ساتھ صارفین اپنے 80فیصد ڈیٹا کی کھپت کو کم کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایپل کی جتنی بھی پراڈکٹس ہیں وہ ہمیشہ ستمبرمیں لانچ ہوتی ہیں ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…