جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

گوگل سافٹ وئیر : جو انسانوں کو کمپیوٹر کے ساتھ اپنا دماغ منسلک کرنے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

datetime 6  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک ) آج ہم کمپیوٹر کے ساتھ مختلف ڈیوائسز لگا کر ڈیٹا منتقل کرتے ہیں لیکن اگر آپ کو کہا جائے کہ آپ اپنا دماغ براہ راست کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کر سکتے ہیں اور ڈیٹا کمپیوٹر سے اپنے دماغ اور دماغ سے کمپیوٹر میں منتقل کر سکتے ہیں تو آپ کیسا محسوس کریں گے؟جی ہاں! ٹیکنالوجی کی دنیا کی بے تاج بادشاہ کمپنی ”گوگل“ کا کہنا ہے کہ وہ ایسا سافٹ ویئر ایجاد کرنے جا رہی ہے جو انسانوں کو کمپیوٹر کے ساتھ اپنا دماغ منسلک کرنے اورڈیٹا منتقل کرنے کا اہل بنا دے گا۔ گوگل کے ڈائریکٹر انجینئرنگ رے کرزویل نے نیویارک میں ایک کانفرنس میں سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ گوگل اپنے اس منصوبے کو 2030ئتک عملی جامہ پہنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ رے کرزویل کا کہنا تھا کہ گوگل انسان کے ڈی این اے کے ریشوں سے ایک ایسا منی روبوٹ تیار کررہی ہے جو انسانی دماغ کو کمپیوٹر سے منسلک کر دے گا۔ اس سے ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ملزمان کی تفتیش میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران تقریباً تمام ملزمان ہی تفتیشی اہلکاروں سے جھوٹ بولتے ہیں، اس ایجاد کے بعد ملزموں کے دماغ کمپیوٹر سے منسلک کر کے سچ کا پتا چلایا جا سکے گا۔ ہم ٹیکنالوجی کو بتدریج ترقی دینے کی جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں اور میرے خیال میں یہی انسانی فطرت کا خاصہ ہے کہ وہ ہروقت بہتر سے بہترین کے سفر پر گامزن رہتا ہے، ہم محدود انسانی زندگی کو لامحدود کرنا چاہتے ہیں۔ہم انسانی دماغ کو کلاﺅڈ کے ذریعے انٹرنیٹ سے جوڑنا چاہتے ہیں جس سے انسان کا خود پر اختیار لامحدود ہو جائے گا۔اس سے ہم اپنے دماغ میں محفوظ معلومات ہمیشہ کے لیے کلا?ڈ میں محفوظ کرنے کے قابل ہو جائیں گے جو ہمارے مرنے کے بعد بھی لوگ دیکھ اور پڑھ سکیں گے۔ رے کرزویل نے کانفرنس میں یہ بھی بتایا کہ وہ 2009ئ ایسی کارمتعارف کروانے جا رہے ہیں جو خود کار طریقے سے چلے گی اور اسے چلانے کے لیے ڈرائیور کی ضرورت نہیں ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…