جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لارج ہیڈرون کولائیڈر: سائنسی تحقیق کا عمل دوبارہ شروع

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )لارج ہیڈرون کولائیڈر‘ (ایل ایچ سی) نے دو برس کے وقفے کے بعد سائنسی تحقیق کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے۔سائنسدان اب ڈیٹا کی اس پہلی قسط کے منتظر ہیں جو انھیں اس سائنسی لیبارٹری میں بنے ہوئے متوازی پائپوں میں ذرات کے ٹکراو¿ سے حاصل ہونے والا ہے۔رواں برس اپریل میں 2013 کے بعد پہلی مرتبہ مشین کی سرنگ میں پروٹونز نے چکر لگانا شروع کیا اور بدھ کو ایل ایچ سی کے اندر ان کا ٹکراو¿ اس سے دوگنی توانائی سے ہوا جس سے یہ 2010 سے 2013 کے دوران ٹکراتے رہے تھے۔سائنسدانوں کو امید ہے کہ اس سے انھیں سٹینڈرز ماڈل سے ہٹ کر ’نئی طبیعیات‘ کی جھلک دکھائی دے گی۔سوئٹزرلینڈ اور فرانس کی سرحد پر سو میٹر کی گہرائی میں بنائی گئی 27 کلومیٹر طویل سرنگ میں قائم لارج ہیڈرون کولائیڈر میں سائنسدان ابتدائے کائنات کے رازوں کو جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔وہ ذرات کو آپس میں ٹکرا کر اس عنصر کی تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے تخلیق کائنات کے رازوں سے پردہ اٹھایا جا سکے گا۔بدھ کو ہونے والے ٹکراو¿ میں شعاعوں کی توانائی 13 کھرب الیکٹرو وولٹس تک بڑھائی گئی جب کہ ایل ایچ سی کے پہلے آپریشن میں یہ آٹھ کھرب الیکٹرو وولٹس تھی۔27کلومیٹر طویل سرنگ میں قائم لارج ہیڈرون کولائیڈر میں سائنسدان ابتدائے کائنات کے رازوں کو جاننے کی کوشش کر رہے ہیںاس ٹکراو¿ کے نتیجے میں جو ڈیٹا حاصل ہوگا اس سے سائنسدان اپنا رکا ہوا کام شروع کر سکتے ہیں۔ایل ایچ سی کے نگران ادارے سرن کے سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹر جنرل رالف دائتر ہیوئر نے انجینیئروں اور سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’یہ ایک شاندار نتیجہ ہے۔‘تاہم انھوں نے متنبہ کیا کہ اس سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کرنا صحیح نہیں ہوگا۔ ’یہ آج کل میں پتہ نہیں چل جائے گا۔‘
سرن میں تحقیق کے شعبے کے سربراہ سرجیو برتولوسی کا کہنا تھا کہ ’ہمارے پاس دنیا کا بہترین جہاز اور بہترین عملہ ہے اور ہم اب نئے سفر پر نکلنے کے لیے تیار ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ ’ہم اس سفر کے دوران ایک وسیع ان دیکھے علاقے میں جا رہے ہیں اور بہت سی دلچسپ اور حیران کین چیزیں ہماری منتظر ہو سکتی ہیں۔‘
جولائی 2012 میں سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں ’لارج ہیڈرون کولائیڈر‘ منصوبے سے وابستہ سائنسدانوں نے ہگس بوسون یا ’گاڈ پارٹی?ل‘ جیسے ذرے کی دریافت کا دعویٰ کیا تھا
ماہرِ طبیعیات پارٹیکل فزکس کے موجودہ سٹینڈرڈ ماڈل سے بہت مایوس ہو گئے ہیں۔ یہ 17 سب اٹامک ذرات کو بیان کرتا ہے جس میں 12 سے مادہ مل کر بنا ہے اور پانچ ’طاقت کو لے کر چلنے والے ہیں۔‘ ان میں سے ہگز بوسون بھی ایک ہے جسے ایل ایچ سی میں 2012 میں دریافت کیا گیا تھا۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مشاہدے میں آنے والے نئے ذرے کی دریافت سے یہ پتہ چلانے میں مدد مل سکتی ہے

150216130728_lhc_640x360_bbc_nocredit

کہ مادے کا وجود کیسے عمل میں آتا ہے۔اس سے قبل جولائی 2012 میں سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ’لارج ہیڈرون کولائیڈر‘ منصوبے سے وابستہ سائنسدانوں نے ہگس بوسون یا ’گاڈ پارٹی?ل‘ جیسے ذرے کی دریافت کا دعویٰ کیا تھا۔ہگس بوسون وہ تخیلاتی لطیف عنصر یا ’سب اٹامک‘ ذرہ ہے جسے اس کائنات کی تخلیق کی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔سائنسدان گذشتہ 45 برس سے ایسے ذرے کی تلاش میں تھے جس سے یہ واضح ہو سکے کہ مادہ اپنی کمیت کیسے حاصل کرتا ہے اور اس دریافت کا اعلان جنیوا میں ایل ایچ سی سے وابستہ سائنسدانوں کی ٹیم نے کیا۔ہگس بوسون کی تھیوری کے خالق پروفیسر پیٹر ہگس ہیں جنھوں نے 60 کے عشرے میں سب سے پہلے یہ نظریہ پیش کیا تھا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…