اسلام آباد (نیوزڈیسک ) گوگل نے ڈیولپرز کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے کارڈبورڈ پروگرام پر توجہ بڑھا رہا ہے۔ کارڈبورڈ ورچوئل ریئلٹی ڈیوائس ویوئر ہے جسے کارڈ بورڈ اور کچھ لینس وغیرہ کے استعمال سے تیار کیا گیا ہے۔ اس ڈیواس کی مدد سے یو ٹیوب اور سمارٹ فونز کی ویڈیوز کو تھری ڈی افیکٹ کے ساتھ دیکھا جاسکے گا۔ گوگل نے یہ ڈیوائس گزشتہ برس متعارف کروائی تھی تاہم اسے اب تک زیادہ مقبولیت نہیں مل سکی ہے۔ گوگل کا خیال تھا کہ وہ ایک ایسی ڈیوائس تیار کرے گا جو سمارٹ فون کے حامل کسی بھی شخص کو ورچوئل دنیا کو زیادہ حقیقت سے قریب محسوس کرسکے گا۔ مثال کے طور پر اس ڈیواس کی مدد سے گوگل میپ کو دیکھنے کی صورت میں خود کو ان علاقون کے اوپر اڑتا ہوا محسوس کیا جاسکے گا جہاں کا نقشہ دیں گے یا پھر ذاتی تصاویر بھی تھری ڈائمینشنل ہونے کے سبب زیادہ حقیقی معلوم ہوں گی۔ یہ ٹیکنالوجی بے حد سستی یعنی کہ فقط چار ڈالر میں دستیاب ہے اور اس کی وجہ اس ڈیوائس کی سادگی ہے۔ چونکہ اسے بنانا بے حد آسان ہے، اسی لئے گوگل نے اس کی تفصیلات کو بھی یوزرز کے لئے تفصیلاً بیان کیا ہے جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ بہت سے لوگوں نے فوم، المونیم حتیٰ کہ اخروٹ کی مدد سے دیکھنے کیلئے ڈیوائس تیار کی ہے اور کارڈبورڈ ایپ کو انٹرنیٹ سے ڈاو¿ن لوڈ کیا ہے۔ اپنے تازہ ترین اقدام میں گوگل نے اپنی نئی سافٹ ویئر کٹ متعارف کروائی ہے جس کی وجہ سے ڈیولپرز کیلئے آئی فونز کیلئے کارڈ بورڈ ایپس تیار کرنا آسان ہوگا۔ اس کے ڈیزائن کو بھی تبدیل کیا گیا ہے جس کے بعد اب یہ ڈیوائس کسی بھی آئی فون کے ساتھ استعمال کی جاسکتی ہے حتیٰ کہ مشہور زمانہ بڑے سکرین والے فیبلٹس کے ساتھ بھی ان کا استعمال آسان ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
بین الاقوامی اورمقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید اضافہ



















































