اسلام آباد (نیوزڈیسک ) اگر آپ اپنے ارد گرد موجود لوگوں کے احساسات اور جذبات جاننا چاہتے ہیں تو اس کے لئے پریشان ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں کیونکہ مائیکروسافٹ نے ایک ایسی عینک کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے جسے پہن کر آپ اپنے اطراف میں موجود لوگوں کے موڈ اور ان کے احساسات کے بارے میں پتہ لگا سکیں گے۔امریکا کے پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس کے مطابق مائیکروسافٹ اس وقت ایک ایسے چشمے کی تیاری میں مصروف ہے جس کو پہن کر آپ اپنے ارد گرد موجود لوگوں کے احساسات کو سمجھنے کے قابل ہوجائیں گے جدید ترین ٹیکنالوجی کا شاہکار یہ نظام ایک عینک، سر پر پہنے جانے والے ایک شفاف ڈسپلے اور ایک سینسر پر مشتمل ہو گا جو اپنی مقررہ حد میں آنے والے انسانوں کے صوتی اور بصری تاثرات بھانپ لیتا ہے۔ یہ نظا م اپنے مائیک، کیمرے اور دیگر حساس سینسرز کو استعمال کرتے ہوئے انسانی چہرے کے تاثرات، حرکات، انداز گفتگو اور ماحول میں ہونے والی تبدیلیاں مثلا درجہ حرارت اور آواز کی کوالٹی کو بھی سمجھ سکے گا۔
ایسی عینک جس سے انسان کے احساسات کا پتہ چلے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری
-
اواتار مائونٹین
-
خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟
-
بجلی کے بل نے شہری کا راز فاش کر دیا، فلیٹ میں 300 اژدہے پالنے پر گرفتار
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مزید گر گئی، سات ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
-
دورانِ شاپنگ ماں بچوں کو گاڑی میں بھول گئی، شدید گرمی سے 2 کمسن بہن بھائی ہلاک
-
عوام کو جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری ملنے والی ہے، بڑا اعلان
-
جون میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی
-
سرگودھا میں شہریوں نے کمسن بچی کے قاتل کو قبرستانوں میں دفنانے کی اجازت نہ دی
-
25 لڑکیوں کی خفیہ ریکارڈنگ اور بلیک میلنگ، قصور سے چونکا دینے والا سکینڈل سامنے آگیا
-
سلمان خان کی24 سال قبل دیا مرزا سے کی گئی انوکھی پیشگوئی
-
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تاریخ میں پہلی بار رن وے پر مسافروں کا دھرنا



















































