جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

گوگل نے 150 ملین یورو مالیت کے ایک نئے منصوبے کا اعلان دیا

datetime 30  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیو ز ڈیسک ) دنیا کی معروف سافٹ وئیر ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے 150 ملین یورو مالیت کے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس میں یورپ کے آٹھ پبلشرز کے تعاون کے ساتھ آن لائن جرنلزم کے فروغ کے لیے کام کیا جائے گا۔ گوگل کے ٹاپ ایگزیکٹیو نے بتایا کہ ’ڈیجیٹل نیوز انیشی ایٹیو‘ نامی اس منصوبے کا مقصد ’ٹیکنالوجی اور جدت کے ذریعے اعلیٰ معیار کی صحافت کو فروغ دینا ہے“۔ اس منصوبے کے تحت گوگل کمپنی ایسی نئی مصنوعات تیار کرے گی جن کا مقصد ’نیوز ٹریفک‘ میں اضافہ کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل ٹریننگ اور صحافت سے متعلق صنعت میں تحقیق کے علاوہ ڈیجیٹل جرنلزم میں جدت لانے کے لیے بھی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ گوگل کے یورپ میں سٹریٹیجک پارٹنرشپ کے سربراہ کارلو ڈی اسارو بائیونڈو کے مطابق، ”گوگل ہمیشہ سے نیوز انڈسٹری کے ساتھ ایک دوست اور پارٹنر بننے کی خواہش رکھتا ہے۔“ فنانشل ٹائمز ڈیجیٹل میڈیا کانفرنس کے دوران میڈیا سربراہوں کے ساتھ خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی برسوں سے نیوز اور نیوز انڈسٹری کے ساتھ ہمارے تعلق کو درست طور پر نہیں سمجھا جا رہا۔ خبروں کے لیے زیادہ پائیدار ماڈلز کی تلاش کی مشترکہ کوشش میں ہم بھی اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ نیوز پبلشرز کی طرف سے طویل عرصے سے یہ شکایت کی جاتی رہی ہے کہ گوگل کی نیوز سروس، نیوز میڈیا ویب سائٹس پر آنے والی ٹریفک کو اڑا لے جاتا ہے اور کمپنیوں کو ایک طرح سے مجبور کرتا ہے کہ وہ نیوز پیپرز کی بجائے اس کے سرچ انجن کے لیے اشتہارات چلائیں۔ تاہم ڈی اسارو کا کہنا تھا کہ سرچ اور نیوز کے ذریعے ہم ہر ماہ مفت میں 10 بلین وزٹس عالمی سطح پر پبلشرز کو فراہم کرتے ہیں۔

مزید پڑھئے:فواد خان بھارت میں تیسری پسندیدہ شخصیت بن گئے

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق رواں ماہ کے شروع میں یورپی یونین نے باقاعدہ طور پر گوگل پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنے سرچ انجن کی شہرت کو غلط طور پر استعمال کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ گوگل کے معروف اینڈرائڈ موبائل فون آپریٹنگ سسٹم کے خلاف ایک حساس تفتیشی عمل کا حکم دیا تھا۔ گوگل اپنے اس نئے منصوبے پر اگلے تین برسوں کے دوران ڈیڑھ سو ملین ڈالر خرچ کرے گا۔ اس منصوبے میں برطانوی اخبار فنانشئل ٹائمز اور گارڈین کے علاوہ جرمن اخبار ڈی سائٹ، فرانسیسی اخبار لی ایشو اور ہسپانوی اخبار ایل پائیس بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…