جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آئرن میں گلوکوز تیار کر لیا

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کچھ روز قبل خبر آئی تھی کہ ایک طالب علم نے بیٹ مین کا اصل خوبیوں کا حامل کاسٹیوم تیار کرلیا ہے اور اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہالی ووڈ کیریکٹر آئرن مین کے مشہور زمانہ گلوز پہننا اب خواب نہیں رہے گا کیونکہ ایک نوجوان نے انہیں تیار کیا ہے۔ لیزر خصوصیات کے حامل ان گلوز میں لیزر کی اس قدر طاقت موجود ہے جو کہ ایک غبارے کو پھاڑ سکتی ہے یا لکڑی کو جلا سکتی ہے۔ اسے تیار کرنے والے پیٹرک پریب ہیں جو کہ لیزر گیجٹ نامی کمپنی کے مالک بھی ہیں۔ پیٹرک لیزر کے عشق میں گرفتار ہیں اور ایسی مصنوعات تیار کرتے رہتے ہیں جن میں لیزر ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے۔ اس دستانے میں ہتھیلی کی جانب موجود لیزر بیم زیادہ طاقت کی حامل ہے۔ جبکہ انگلیوں کے جوڑوں پرموجود لیزر سورس سے بھی اس کی طاقتور بیم نکلتی جس سے المونیئم کی پٹی کو آگ لگائی جاسکتی ہے اور اس کے علاوہ ایک آرم پیس کی مدد سے کارڈ بورڈ اور پلاسٹک کا تیار کردہ میزائل بھی فائر کیا جاسکتا ہے۔ اس دستانے کی ہتھیلی والے حصے سے نکلنے والی بیم کی طاقت700میگا واٹ ہے جبکہ جوڑوں پر موجود لیزر سورس سے تین سو میگا واٹ کی ریز نکلتی ہیں۔
پیٹرک نے اس دستانے کی تیاری میں المونیئم استعمال کیا ہے اور اس کے اوپرپرائمر، میٹلیک سرخ اور اس کے اوپر کینڈی ریڈ رنگوں کے سپرے کئے ہیں۔ لیزر خارج کرنے والا حصہ براس سے تیار کیا گیا ہے۔ پریب نے آئندہ آنے والی فلم ایوینجرز: ایج آف الٹرون کی مناسبت سے نکالا ہے۔ اس سے قبل وہ جیمز بانڈ کی گھڑی سے متاثرہ گھڑی اور سپائڈرمین سے متاثر ہوکے الیکٹرمیگنیٹک ویب شوٹرز تیار کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…