بیجنگ(نیوز ڈیسک)مارچ کے مہینے میں سائنس و ٹیکنا لوجی کے حوالے سے ایک دلچسپ اور حیرت انگیز خبر گردش کر رہی تھی۔یہ سازش تھی یا کوئی سرد سا چٹکلہ۔ اس کے مطابق چین کے سائنسدانوں نے انسانی جنین کے جینوم میں ترمیم کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا تھا۔ اس سے قبل ایسی معلومات سامنے تھیں کہ انسانی ڈی این اے میں تبدیلی ممکن نہیں ایم آئی ٹی ٹیکنا لوجی کی رپورٹ کے مطابق جب ایگ اور سپرم کو باہم ایک کیا گیا تو جینیات کے متعلق کچھ نئی اور اہم تبدیلیوں کا انکشاف ہوا ہے تاہم یہ تبدیلی ابھی قابل بیان حد تک شفاف نہیں۔لیکن جنین کے جینوم میں ترمیم سے متعلق افواہ محض افواہ نہیں رہی۔ یہ تحقیق کاروں کو اس میں مزید تحقیق و مباحثہ کی دعوت دیتی ہے۔اس اعتبار سے یہ کہا جائے تو صد فیصد درست ہو گا کہ یہ افواہ درست نکلی کہ انسانی جنین کے جینوم میں ترمیم میں کامیابی ہو ئی ہے۔