نوجوان نے آئرن مین کے گلوز تیار کرلئے

26  اپریل‬‮  2015

لندن(نیوزڈیسک) کچھ روز قبل خبر آئی تھی کہ ایک طالب علم نے بیٹ مین کا اصل خوبیوں کا حامل کاسٹیوم تیار کرلیا ہے اور اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہالی ووڈ کیریکٹر آئرن مین کے مشہور زمانہ گلوز پہننا اب خواب نہیں رہے گا کیونکہ ایک نوجوان نے انہیں تیار کیا ہے۔ لیزر خصوصیات کے حامل ان گلوز میں لیزر کی اس قدر طاقت موجود ہے جو کہ ایک غبارے کو پھاڑ سکتی ہے یا لکڑی کو جلا سکتی ہے۔ اسے تیار کرنے والے پیٹرک پریب ہیں جو کہ لیزر گیجٹ نامی کمپنی کے مالک بھی ہیں۔ پیٹرک لیزر کے عشق میں گرفتار ہیں اور ایسی مصنوعات تیار کرتے رہتے ہیں جن میں لیزر ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے۔ اس دستانے میں ہتھیلی کی جانب موجود لیزر بیم زیادہ طاقت کی حامل ہے۔ جبکہ انگلیوں کے جوڑوں پرموجود لیزر سورس سے بھی اس کی طاقتور بیم نکلتی جس سے المونیئم کی پٹی کو آگ لگائی جاسکتی ہے اور اس کے علاوہ ایک آرم پیس کی مدد سے کارڈ بورڈ اور پلاسٹک کا تیار کردہ میزائل بھی فائر کیا جاسکتا ہے۔ اس دستانے کی ہتھیلی والے حصے سے نکلنے والی بیم کی طاقت700میگا واٹ ہے جبکہ جوڑوں پر موجود لیزر سورس سے تین سو میگا واٹ کی ریز نکلتی ہیں۔
پیٹرک نے اس دستانے کی تیاری میں المونیئم استعمال کیا ہے اور اس کے اوپرپرائمر، میٹلیک سرخ اور اس کے اوپر کینڈی ریڈ رنگوں کے سپرے کئے ہیں۔ لیزر خارج کرنے والا حصہ براس سے تیار کیا گیا ہے۔ پریب نے آئندہ آنے والی فلم ایوینجرز: ایج آف الٹرون کی مناسبت سے نکالا ہے۔ اس سے قبل وہ جیمز بانڈ کی گھڑی سے متاثرہ گھڑی اور سپائڈرمین سے متاثر ہوکے الیکٹرمیگنیٹک ویب شوٹرز تیار کرچکے ہیں۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…