لاہور(نیوز ڈیسک) حکومت پنجاب نے دہشت گردوں، اشتہاریوں، جرائم پیشہ عناصر اور انکے سہولت کاروں کا نیٹ ورک ختم کرنے کیلئے ہیکرز کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا، موبائل فون، لینڈ لائنز، ای میلز اورویب سائٹس ہیکنگ کیلئے سیکرٹ فنڈز سے 6کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی، پولیس میں آئی ٹی ماہرین اور ہیکرز کو خصوصی طور پر بھرتی کیا جائیگا جبکہ ہیکرز الرٹ کے نام سے نیا ڈیپارٹمنٹ بھی قائم ہوگا۔ معلوم ہوا کہ محکمہ خزانہ نے اس پراجیکٹ کیلئے ابتدائی طور پر 3 کروڑ روپے دینے کی تجویز دی تاہم محکمہ داخلہ نے پولیس افسروں سے بریفنگ کے بعد 6 کروڑ روپے کی سمری اعلیٰ حکام کو بھجوائی جو فوری منظور کر لی گئی، محکمہ خزانہ نے سیکرٹ فنڈز سے ادائیگی پر بھی اعتراض کیا لیکن وزیراعلیٰ نے اسے مستردکردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ فنڈز سے موبائل فونز، لینڈ لائنز، ای میلز ، غیرقانونی و اشتعال انگیز ویب سائٹس، بلاگس وغیرہ کوہیک کرنے کیلئے خصوصی طورپرسافٹ ویئرز اور جدید آلات خریدے جائینگے، اس سلسلہ میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے بھی مددلی جائیگی جبکہ نئے ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ سینئرپولیس افسر ہو گا اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کیساتھ معلومات کا تبادلہ بھی کیا جائیگا، دہشت گردوں اور دیگر جرائم پیشہ و مشکوک عناصرکی فون کالزہیک کرنے کے بعد انکی کالز سنی جا سکیں گی اور پھر فوری آپریشن کرتے ہوئے انہیں گرفتارکر لیا جائیگا، محکمہ داخلہ کے سینئر افسر نے منصوبہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہیکنگ سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے ، انکی نقل وحرکت پر نظر رکھنے اورفوری گرفتاری میں بہت مدد ملے گی جبکہ پراجیکٹ پرکام کیا جا رہاہے۔
حکومت پنجاب کا ”ہیکرز “کو بھرتی کرنے کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری، ٹاپ 5 میں 3 عرب خاندان بھی شامل
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا















































