اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

انڈرائڈ فون میں ‘خطرناک پروگرام’ کی موجودگی

datetime 19  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی   اگر آپ کے پاس اسمارٹ فون موجود ہے تو آپ کے لیے کسی کو بھی جاسوس کی ضرورت نہیں ہے بلکہ آپ کا فون ہی آپ کا سب سے بڑا جاسوس ہے۔ سیکیورٹی ریسرچ فرم اے وی جی کا کہنا ہے کہ انڈرائڈ اسمارٹ فون میں ایک ایسا خطرناک پروگرام موجود ہے جو کہ فون بند ہونے کی صورت میں بھی آپ کے فون سے کال اور تصاویر بنا سکتا ہے۔ اے وی جی کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے کے لیے یہ پروگرام آپ کے فون کے شٹ ڈاؤن کے عمل کو ہیک کر لیتا ہے اور آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فون بند ہو رہا ہے۔ اس عمل کے دوران یہ پروگرام موبائل کی اسکرین پر شٹ ڈاؤن کا لوگو دکھاتے ہوئے اسکرین کو بند کردیتا ہے تاہم ایسا صرف دیکھنے میں ہوتا ہے اور حقیقت میں اسمارٹ فون ‘آن’ ہی رہتا ہے۔ ایسی حالت میں یہ پروگرام آپ کے فون کو کسی کو بھی میسجز بھیجنے، کال کرنے اور فون کے کیمرے سے تصاویر اور ویڈیو بنانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ اے وی جی کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات کے مطابق اس پروگرام کا نام “انڈرائڈ/پاورآف ہائی جیک اے” ہے۔ فرم کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام انڈرائڈ 5.0 سے پرانے تمام آپریٹنگ سسٹم والے اسمارٹ فونز کو متاثر کر رہا ہے۔ اے وی جے کے ترجمان نے ٹیکنالوجی سائٹ میش ایبل کو بتایا ہے کہ اب تک یہ پروگرام دنیا بھر میں دس ہزار سے زائد اسمارٹ فونز کو متاثر کر چکا ہے۔ اے وی جی کا کہنا ہے کہ ان کا نیا اینٹی وائرس اس پروگرام کو تلاش کر سکتا ہے تاہم کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ اپنا موبائل فون حقیقی طور پر بند رکھنا چاہتے ہیں تو وہ اس کی بیٹری کو نکال کر رکھیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…