تحریک انصاف کا لانگ مارچ چوتھے روز میں داخل، اللہ تعالیٰ مجھے ارشد شریف والی موت دے، عمران خان
کامونکی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ اللہ مجھے ارشد شریف والی موت دے۔ لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ اگر میری موت لکھی ہے تو مجھے ارشد شریف والی موت دے گیدڑ والی موت نہ دے۔