منگل‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

تھرڈ پارٹی کنٹریکٹر کے تحت کام کرنے والا ملازم مستقل ہونے کا حقدارہے یا نہیں؟ وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی آئینی عدالت نے این آئی آر سی اور ہائی کورٹ احکامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے

اہم فیصلہ جاری کیا کہ تھرڈ پارٹی کنٹریکٹر کے ذریعے کام کرنے والا ملازم مستقل ہونے کا حق دار نہیں ہے۔جسٹس عامر فاروق نے 18 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔ جسٹس روزی خان نے جسٹس عامر فاروق کے فیصلوں سے اتفاق جبکہ جسٹس ارشد حسین نے فیصلہ سے اختلاف کیا۔آئینی عدالت نے تحریری فیصلہ میں لکھا کہ طویل ملازمت یا نو ماہ سے زائد کا عرصہ ریگولرائزیشن کا ازخود حق نہیں دیتا، تھرڈ پارٹی معاہدے کے تحت کام کرنے والے ملازم کو مستقل ورک مین تسلیم کرنا معاہدے کی نفی کے مترادف ہے۔تحریری فیصلے میں لکھا کہ ملازم کی تنخواہ اور برطرفی کنٹریکٹر سے متعلق تھی، موجودہ کیس میں اسٹیٹ بینک براہ راست تنخواہ نہیں دیتا تھا اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ریگولرائزیشن کا حکم دینا درست نہیں تھا، قانون یا پالیسی کے بغیر ریگولرائزیشن کا کوئی حق نہیں، عدالت کو ملازم کو ریگولرائز کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔

جسٹس ارشد حسین شاہ نے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ صرف کنٹریکٹر کے ذریعے بھرتی یا آٹ سورسنگ کا لیبل کسی ملازم کے قانونی حقوق ختم نہیں کر سکتا، اصل صورتحال اور شواہد کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔جسٹس ارشد حسین نے لکھا کہ آرٹیکل 3، 4 اور 25 کے مطابق قانونی تحفظات کو معاہدوں کے ذریعے بے اثر نہیں کیا جا سکتا، اس لیے این آئی آر سی اور ہائیکورٹ کے فیصلے درست جبکہ مداخلت کا جواز نہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…