منگل‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

42فیصد پاکستانیوں کی پہلی ترجیح پیسہ،ذہنی سکون دوسرے نمبر پر

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)زندگی میں سب سے زیادہ کیا چاہیے؟ 42فیصد پاکستانیوں کی پہلی ترجیح پیسہ، ذہنی سکون دوسرے اور بہتر صحت تیسرے نمبر پر آگئی۔

گیلپ پاکستان کے دلچسپ سروے میں پاکستانیوں سے زندگی کی سب سے بڑی ضرورت کے بارے میں سوال کیاگیا،42فیصد افراد نے زیادہ پیسے کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیاجبکہ 23فیصد نے ذہنی سکون اور 15فیصد نے بہتر صحت کو سب سے اہم ضرورت بتایا۔سروے کے مطابق 6، 6فیصد پاکستانیوں نے زیادہ آرام اور خاندان کے لیے وقت کو ترجیح دی، جبکہ 4فیصد نے زیادہ فرصت اور 2فیصد نے تفریح کو زندگی کی بنیادی ضرورت قرار دیا۔شہری اوردیہی علاقوں کی ترجیحات میں بھی فرق سامنے آیا،شہری علاقوں کے 29فیصد افراد نے ذہنی سکون جبکہ دیہی علاقوں کے 20فیصد افراد نے اسے اہم ضرورت قرار دیا، بہتر صحت دیہی علاقوں کے 17اور شہری علاقوں کے 12فیصد افراد کی ترجیح رہی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پیسے کی خواہش میں خواتین مردوں سے آگے نکل گئیں، 50فیصد خواتین نے زیادہ پیسے کو پہلی ترجیح قرار دیاجبکہ مردوں میں یہ شرح 34فیصد رہی،ذہنی سکون کو 25فیصد مردوں اور 22فیصد خواتین نے اہم قرار دیا۔گیلپ پاکستان کے مطابق سروے میں چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے 859مردوں اور خواتین کی رائے شامل کی گئی،یہ ٹیلی فونک سروے 15سے 22اکتوبر 2026ء کے دوران کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…