بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

راولپنڈی: خالو نے 15 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں 15 سالہ لڑکی کی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے مقتولہ کے خالو کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ خیابان سرسید کے علاقے ڈھوک نجو میں پیش آیا، جہاں کم عمر لڑکی کی لاش گھر کے قریب واقع ایک مکان سے برآمد ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی گزشتہ روز مدرسے جانے کے لیے گھر سے نکلی تھی لیکن واپس نہیں پہنچی۔ اس کے لاپتا ہونے پر تھانہ پیرودھائی میں اغوا کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا، جس کی شناخت ممریز کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مقتولہ کا خالو ہے اور واقعے میں اس کے مبینہ کردار کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔مقتولہ کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی گزشتہ روز دوپہر تقریباً 2 بجے سے لاپتا تھی، جبکہ آج اس کی لاش گھر کے قریب ان کے ہم زلف کے مکان سے ملی۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور مقتولہ کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…