اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس کے 27 لا افسران کو نوکری سے برخاست کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان لا افسران کو مختلف اوقات میں عارضی طور پر 3 مہینے کے لیے ہائیر کیا گیا تھا، افسران کی مدت ملازمت میں وقتا فوقتا توسیع کی جاتی رہی۔فارغ کیے گئے لا افسران کی تعیناتیاں یکم اپریل 2023 تا 3 ستمبر 2026 کی گئی تھیں۔ان لا افسران میں پولیس کے ریٹائرڈ ایس پی، ڈی ایس پی اور اے ایس آئی بھی شامل تھے۔



















































