منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ

datetime 29  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں دو روز قبل پیش آنے والے اندوہناک سانحے کے بعد

شہر کے فائر اینڈ ریسکیو نظام میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور چین نے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد فائر برگیڈ کی گاڑیاں 20 سال پرانی ہوچکی ہیں جو 2006 میں آخری بار خریدی گئی تھیں تاہم چین کی جانب سے اسلام آباد کے لیے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چین سے ملنے والی فائر گاڑیوں اور آلات کی مالیت 72.31 ملین چینی یوآن ہے، چینی امداد کی مالیت پاکستانی کرنسی میں تقریبا 3 ارب روپے بنتی ہے اور اسی طرح اسلام آباد کو بلند عمارات میں ریسکیو کے لیے جدید اسنارکل فائر ٹینڈر بھی ملے گا۔ذرائع نے بتایا کہ نئی فائر گاڑی تقریبا 88 میٹر بلندی تک ریسکیو آپریشن کر سکے گی جبکہ اسلام آباد کے موجودہ فائر ٹینڈر صرف 68 میٹر تک رسائی رکھتے ہیں، 68 میٹر سے 88 میٹر تک توسیع سے اسلام آباد کی فائر ریسکیو صلاحیت میں بڑا اضافہ ہوگا۔بتایا گیا کہ نئی گاڑیاں ستمبر میں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

یاد رہے کہ پمز کی نرسری میں آتشزدگی سے 14 نومولود جاں بحق ہوگئے تھے اور اسپتال کے فائر ریسکیو نظام پر سوالات اٹھائے گئے تھے اور ریسکیو کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوگیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ پمز سانحے کے بعد جدید فائر ریسکیو گاڑیوں کی اہمیت مزید نمایاں ہوگئی ہے، کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) فائر ڈپارٹمنٹ میں آخری بڑی خریداری 2006 میں ہوئی تھی، دو دہائیوں بعد اسلام آباد کے فائر ریسکیو نظام کو جدید بنانے کی تیاری ہوچکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2024 کے پاک-چین مفاہمتی یادداشت کے تحت اسلام آباد کو جدید فائر گاڑیاں فراہم کی جائیں گی، چین کی امداد سے اسلام آباد میں فائر اینڈ ریسکیو کا پرانا نظام جدید ہونے کی راہ پر گامزن ہے اور نئی گاڑیوں سے بلند عمارات میں آگ اور ریسکیو آپریشن مزید مثر بنانے میں مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…