ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل

datetime 29  اگست‬‮  2026 |

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے تھانہ ویسٹریج کے علاقے سلیمان آباد میں 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا تاہم ملزم رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے سلیمان آباد کے علاقہ الہام میں لواحقین اور علاقہ مکینوں نے زیادتی کی مبینہ کوشش کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔مشتعل افراد نے ملزم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی۔فوٹیج میں لواحقین و اہلیان علاقہ کو سخت غصے میں ملزم کی ٹھکائی کرتے جبکہ اس کو زمین پر پٹختے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو میں کچھ لوگ مزید تشدد نہ کرنے اور ملزم کو پولیس کے حوالے کرنے کی تجویز دیتے رہے۔

والد نے بتایا کہ وہ محلہ سلیمان آباد کا رہائشی اور مزدوری کرتا ہے۔ میری 12 سالہ بیٹی رات گلی سے لکڑیاں لینے گئی جو واپس نہ آئی، میں کام سے واپس آیا تو بیوی نے مجھے کہ بیٹی کے گمشدہ ہونے کی اطلاع دی جس پر تلاش کرنا شروع کیا اور پھر رات بھر تلاش کرتے رہے لیکن بیٹی نہ ملی۔انہوں نے بتایا کہ صبح کے وقت تلاش کے دوران دیکھا تو میری بیٹی کو ناظم اللہ اپنے ساتھ لیکر جارہا تھا جس پر میں نے اسے روک کر پوچھ گوچھ کی تو بیٹی نے بتایا کہ ناظم اللہ مجھے ور غلا پھسلا کر اپنی بیٹھک میں لے گیا تھا جہاں اس نے مجھے زبر دستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔والد کے غصہ ہونے پر وہاں کافی ہجوم اکٹھا ہو گیا،

جس نے ملزم ناظم اللہ کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا تاہم مبینہ طور پر ملزم رش کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہو گیا۔والد نے کہا کہ ناظم اللہ نے میری بیٹی کو ور غلا پھسلا کر زیادتی کی ہے لہذا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…