جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کا خدشہ عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ، آئی ایم ایف کی نئی وارننگ

datetime 10  جولائی  2026 |

کراچی(این این آئی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی تازہ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک اپڈیٹ میں خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ جنگ یا کشیدگی میں اضافے کی صورت میں عالمی معیشت کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں،

جبکہ تیل، گیس اور دیگر بنیادی اجناس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ عالمی مہنگائی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق اگر خطے میں جنگی صورتحال شدت اختیار کرتی ہے تو سپلائی چین متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی تجارت بھی دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں مہنگائی میں مزید اضافہ اور اقتصادی سرگرمیوں میں سست روی کا خدشہ پیدا ہو جائے گا۔رپورٹ میں پاکستان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نئے مالی سال کے لیے ملکی معیشت کی شرح نمو کا تخمینہ 3.5 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ حکومت نے 4 فیصد شرح نمو کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق گزشتہ مالی سال میں 3.7 فیصد شرح نمو کے مقابلے میں رواں سال معاشی سرگرمیوں میں معمولی سست روی رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے پیش گوئی کی ہے کہ 2026 کے دوران عالمی مہنگائی کی شرح 4.7 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ خام تیل کی اوسط قیمت 89 ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔رپورٹ میں آبنائے ہرمز کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اس اہم بحری گزرگاہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا ہوتی ہے تو عالمی توانائی کی سپلائی بری طرح متاثر ہو سکتی ہے،

جس کے اثرات دنیا بھر کی معیشتوں پر مرتب ہوں گے۔ورلڈ اکنامک آؤٹ لک کے مطابق 2026 میں عالمی معیشت کی مجموعی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) عالمی اقتصادی سرگرمیوں کو سہارا دینے اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔آئی ایم ایف نے مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2026 میں اس خطے کی معاشی شرح نمو 0.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق عراق، کویت اور قطر کو آئندہ سال معاشی سکڑاؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ سعودی عرب کی معاشی شرح نمو 1.7 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔آئی ایم ایف نے زور دیا ہے کہ موجودہ عالمی حالات میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی، توانائی کی منڈی میں غیر یقینی صورتحال اور سپلائی چین کو لاحق خطرات عالمی معیشت کے لیے سب سے بڑے چیلنجز ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے مربوط عالمی تعاون ناگزیر ہوگا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…