پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

اڈیالہ جیل کی پریزن وین سے 14 قیدی فرار

datetime 29  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قیدیوں کو منتقل کرنے والی جیل وین سے متعدد قیدی فرار ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے،

جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی شروع کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل سے تعلق رکھنے والی ایک پریزن وین میں مجموعی طور پر 34 قیدی سوار تھے جنہیں عدالتی کارروائی کے بعد دوبارہ جیل منتقل کیا جا رہا تھا۔ اس دوران اسلام آباد کے علاقے چکیاں اسٹاپ کے قریب اچانک 14 قیدی وین سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے اور مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر دی گئی۔ ابتدائی کارروائی کے دوران فرار ہونے والے چار قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق باقی دس قیدیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے تمام قیدیوں کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔واقعے کے بعد پریزن وین کی سیکیورٹی اور قیدیوں کی منتقلی کے انتظامات کے حوالے سے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ فرار کے اس واقعے کی وجوہات اور ممکنہ غفلت کا تعین کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…