پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

13 سالہ گھریلو ملازمہ کے لاپتہ ہونے کا واقعہ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

datetime 25  جون‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)لاہور کے علاقے گلشن اقبال میں معمر خاتون کی دیکھ بھال پر مامور 13 سالہ گھریلو ملازمہ کے لاپتہ ہونے کے واقعے پر

پولیس کی جانب سے لڑکی تلاش جاری ہے اور لڑکی کے گھر سے نکلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گلشن اقبال میں کم عمر گھریلو ملازمہ اپنی پھوپھی کے ہمراہ ایک معمر خاتون کی دیکھ بھال پر مامور تھی اور 18جون 2026 کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں لڑکی کو گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوٹیج کے مطابق لڑکی گھر سے نکلتے وقت اپنا سامان بھی ساتھ لے جا رہی تھی جبکہ لاپتہ لڑکی کی تلاش کے لیے ہسپتالوں، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور تحفظ مراکز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ وحدت روڈ اور ملحقہ علاقوں کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نقل و حرکت کا سراغ لگایا جا رہا ہے اور والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوں سے تحقیقات اور تلاش کا عمل جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس کو لڑکی کی جلد بازیابی کی امید ہے اور اس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شہری لاپتا لڑکی سے متعلق معلومات کی صورت میں فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…