پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تاریخ میں پہلی بار رن وے پر مسافروں کا دھرنا

datetime 24  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کے مسافروں نے

طویل تاخیر اور طیارے میں فنی خرابی کے باعث رن وے کے قریب دھرنا دے کر شدید احتجاج کیا۔ذرائع کے مطابق مدینہ منورہ جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز نمبر PAـ2766 دوپہر ایک بجے روانہ ہونا تھی تاہم مسافروں کو بورڈنگ کے بعد طیارے میں فنی خرابی کے باعث بار بار تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔مسافروں کے مطابق وہ مقررہ وقت سے کئی گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پہنچ گئے تھے لیکن پرواز مسلسل تاخیر کا شکار رہی۔مسافروں کے مطابق کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد پرواز رات گئے روانہ ہوئی تاہم ٹیک آف کے کچھ وقت بعد طیارے میں دوبارہ تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث اسے واپس اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا پڑا۔طیارے کی واپسی اور مسافروں کو اتارے جانے کے بعد مشتعل مسافروں نے طیارے کے قریب رن وے سائیڈ پر دھرنا دے دیا اور شدید احتجاج کیا۔احتجاج کرنے والوں میں بزرگ شہری، خواتین، بچے اور ملازمت پیشہ افراد بھی شامل تھے۔مسافروں نے کہا کہ متعدد افراد کی چھٹیاں ختم ہو رہی تھیں ،کئی مسافروں کو اپنی ملازمتوں پر فوری واپس پہنچنا تھا جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ابتدائی طور پر ایئرلائن کے عملے اور مقامی حکام نے مسافروں کو احتجاج ختم کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تاہم مسافروں نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا۔

بعد ازاں ایئرلائن کے اعلیٰ حکام ایئرپورٹ پہنچے اور مسافروں سے مذاکرات کیے۔ایئرلائن انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ تمام مسافروں کو ترجیحی بنیادوں پر صبح 10 بجے سعودی عرب روانہ کیا جائے گا۔ یقین دہانی کے بعد مسافروں نے احتجاج ختم کردیا۔بعد ازاں مسافروں کے لیے بسوں اور ہوٹلوں میں قیام کا انتظام کیا گیا جہاں انہیں رات گزارنے کیلئے منتقل کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…