منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

لاہور،یونیورسٹی کی طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

datetime 23  جون‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)لاہور میں گلشن اقبال پولیس نے ون فائیو کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے

یونیورسٹی کی طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق طالبہ امتحان دینے کے لیے رکشے میں سوار ہوئی، تاہم ڈرائیور اسے مقررہ منزل پر لے جانے کے بجائے ایک سنسان گلی میں لے گیا۔ طالبہ کے مطابق اس نے بارہا ڈرائیور سے امتحان کے لیے بروقت پہنچانے کی درخواست کی، جس پر ملزم نے مبینہ طور پر شرط عائد کی کہ امتحان کے بعد وہ اس کے ساتھ جائے گی، تب ہی اسے چھوڑا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ نے امتحان مکمل کرنے کے بعد ملزم امجد کو دوبارہ بلایا اور ساتھ ہی پولیس کو اطلاع دے دی۔ اطلاع ملنے پر گلشن اقبال پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کے حوالے سے طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی اقبال ٹائون سدرہ خان نے ملزم کی گرفتاری پر گلشن اقبال پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی اور ایسے افراد کی جگہ جیل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…