لاہور (این این آئی)پنجاب حکومت نے بسنت کے سلسلہ میں 6،7اور8فروری کو لاہور میں بسیں اور رکشے فری چلانے کا اعلان کر دیا۔پنجاب حکومت کا لاہور میں بسنت سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں بسنت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنانے اور انتظامات کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ لاہور میں تین روز کیلئے بسیں اور رکشے فری چلائے جائیں گے تاکہ لوگ کم سے کم موٹر سائیکل استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ تیس دسمبر سے ڈوراور پتنگوں سے متعلق مینوفیکچرنگ کی اجازت دے رہے ہیں۔















































