ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

قوانین کی خلاف ورزی پر 33 نجی اسکولز کی رجسٹریشن منسوخ، 10 پر جرمانے عائد

datetime 24  دسمبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)سندھ بھر میں نجی تعلیمی اداروں کے خلاف ضابطہ جاتی کارروائی مزید تیز کر دی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر پروفیسر رفیعہ ملاح کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز، سندھ نے پرائیویٹ ایجوکیشن ایکٹ 2013ء کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مختلف خلاف ورزیوں پر 33 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ جبکہ 10 اسکولوں پر جرمانے عائد کر دیے ہیں۔ گیلینٹ فاؤنڈیشن اسکول گلشن حدید فیز ٹو، کراچی، میٹرو پولیٹن اسکول فیڈرل بی ایریا بلاک 13 اور میٹرو پولیٹن اسکول فیڈرل بی ایریا بلاک 20 کی رجسٹریشن کو معطل کر دیا گیا ہے، ان اسکولوں نے طلبہ کو 10 فیصد کوٹہ سے کم تعداد میں فری شپ کی فراہمی کی اور زیادہ تر طلبہ کو فیس میں رعایت فراہم کی۔رفیعہ ملاح مطابق یہ کارروائی درخواست نمبر 1592/2025 پر 19 اکتوبر کو جاری کیے گئے فیصلے کی روشنی میں کی گئی۔

فیصلہ تمام تعلیمی اداروں میں فیسوں، رجسٹریشن اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے کی جانے والی جامع جانچ پڑتال کے بعد صادر کیا گیا۔کراچی میں 13 اور حیدرآباد میں 20 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی جبکہ 10 اسکولوں پر فیسوں میں غیر قانونی اضافہ اور دیگر بے ضابطگیوں پر جرمانے عائد کیے گئے۔ حکام کے مطابق متعدد اسکول پرائیویٹ ایجوکیشن ایکٹ کی دفعات پر عملدرآمد میں ناکام رہے تھے۔ڈائریکٹوریٹ نے تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن بروقت مکمل کریں، اسکول فیسوں کا ریکارڈ واضح رکھیں اور قوانین کی مکمل پابندی کریں، بصورت دیگر مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا اور اس ضمن میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…