اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کچہری بازار میں دانت میں دباتے ہوئے موبائل بیڑی پھٹ گئی، بیٹری سے نکلنے والے آگ کے شعلے سے نوجوان کا چہرہ اور ہاتھ جھلس گیا ۔
بیٹری پھٹنے کی سی سی ٹی وی فوٹٰیج سامنے آ گئی ، آگ سے دکاندار آتشزدگی سے بال بال بچ گیا جبکہ آگ کے شعلے کے بعد پوری دکان دھواں دھواں ہوگئی ۔ دکاندار کے مطابق موبائل بیڑی کام نہیں کر رہی تھی جسے نوجوان نے دانت میں دبا کر چلانے کی کوشش کی تو بیٹری پھٹ گئی۔















































