اسلا م آبا د (نیوز ڈ یسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ سے چور 80 تولے سونا سمیت قیمتی سامان لے اڑے۔پولیس کے مطابق چوری کی یہ واردات ڈیفنس کے ایک فلیٹ میں پیش آئی جہاں چور 80 تولے سونا، 9 لاکھ نقدی اور دیگر قیمتی سامان کے ساتھ ساتھ ڈائمنڈ جیولری بھی لےگئے۔
پولیس نے بتایا کہ چوری کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، فلیٹ کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں مدعی خاتون کے 2 واقف کاروں کو آتے دیکھا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے 2 افراد کو ہی ملزم نامزد کیا ہے۔















































