اسلا م آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی نظامتِ تعلیم نے موسمِ سرما کی شدت کے پیش نظر اسکولوں کے اوقاتِ کار میں ردوبدل کرتے ہوئے نئی ٹائم ٹیبل کا اعلان کر دیا ہے، جو یکم دسمبر سے 31 جنوری تک نافذ العمل رہے گا۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق سنگل شفٹ میں چلنے والے تعلیمی ادارے صبح 8 بج کر 30 منٹ پر کھلیں گے اور دوپہر 2 بجے تک کلاسز جاری رہیں گی، جبکہ جمعے کے روز اوقاتِ کار دوپہر 1 بج کر 15 منٹ تک محدود ہوں گے۔
ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی کلاسز کا آغاز 8:15 پر ہوگا اور یہ 1:15 بجے تک جاری رہیں گی، جبکہ شام کی شفٹ 1:15 سے شروع ہو کر شام 6 بجے تک چلے گی۔تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم دسمبر سے نئے شیڈول پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔















































