منگل‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 22 خوارج ہلاک

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2025 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں (این این آئی)سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 22 فتنہ الخوارج ہلاک ہوگئے جبکہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے سکیورٹی فورسز کوکامیاب کارروئی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے موثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ میں 22 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج کی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک دشمن نیٹ ورکس کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور پاکستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت اپنی بے رحم انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رکھیں گی، تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔دوسری جانب صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے22حملہ آوروں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے بروقت اور موثر ردعمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ عزمِ استحکام کے تحت جاری کائونٹر ٹیررازم مہم میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم قابلِ ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی پشت پناہی میں سرگرم خوارج کا قلع قمع ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہدا اور غازی قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے آپریشن کے دوران جرت دکھانے والے جوانوں کو سلام پیش کیا۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ 22 دہشتگردوں کو ہلاک کرکے سیکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں میں آپریشن سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…