جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

2026 میں زیادہ شدت کے مون سون کی پیشنگوئی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں 2026 کے مون سون کے دوران 22 سے 26 فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں، موسمیاتی شدت میں اضافہ ہورہا ہے اور ممکنہ نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لئے فوری تیاریوں کی اشد ضرورت ہے۔بدھ کووفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ رواں سال مون سون کے دوران 31 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داریاں ہیں اور دریاؤں کے بہاؤ کو منظم کرنے سے متعلق سفارشات تیار کرلی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطرات کو کم کرنے کے لئے شمالی علاقوں میں سیاحتی سرگرمیاں جون اور جولائی کے مہینوں میں محدود رہیں گی۔

لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدرملک نے ارلی وارننگ سسٹم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ صوبوں کو 6 سے 8 ماہ پہلے الرٹ جاری کیا جاتا ہے جبکہ ہفتہ وار وارننگز کے ذریعے مزید مؤثر احتیاطی اقدامات ممکن بنائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نیموسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے قلیل المدتی منصوبہ منظور کرلیا ہے اور اس پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ موسمیاتی منصوبہ بندی وفاق اور صوبوں کی باہمی شراکت سے کی جائے تاکہ قومی سطح پر مربوط حکمت عملی اپنائی جاسکے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…