بنوں(این این آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دو روز قبل نامعلوم افراد کی جانب سے اغواء کیے گئے ایس ایچ او عابد کو شہید کردیا گیا۔پولیس کے مطابق بنوں سے دو روز قبل اغوا ہونے والے ایس ایچ او عابد کو شہید کردیا گیا، ایس ایچ او عابد کو نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ تھانہ کینٹ کی حدود نالے پل داؤدشاہ سے لاش برآمد کرلی گئی ہے۔















































