لاہور (این این آئی)قلعہ گجر سنگھ پولیس نے 15کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے اسکول سے آتے جاتے 12سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق اوباش ملزم کئی مرتبہ بچی کے ساتھ فحش حرکتیں کرچکا تھا،ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ رانا قادر نے بروقت کاروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے بروقت کاروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری قلعہ گجر سنگھ پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔















































