اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمادی الثانی کا چاند 20 نومبر کو صبح 11 بج کر 47 منٹ پر پیدا ہوگا،رویتِ ہلال کے امکانات 21 نومبر کی شام واضح قراردیے گئے،غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 30 گھنٹے 21 منٹ ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی بلندی 5 درجے اور سمت 238 ڈگری رہے گی،غروبِ آفتاب کے بعد چاند 35 منٹ تک افق پر موجود رہے گا،چاند کی روشنی 1.58 فیصد ریکارڈ، نظر آنے کے امکانات مضبوط ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے،موسم سازگار رہا تو چاند بہ آسانی دیکھا جا سکے گا،چاند نظر آنے کی صورت میں یکم جمادی الثانی 22 نومبر کو متوقع ہے۔





















