کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے 2026 کے سورج اور چاند گرہن کا شیڈول جاری کردیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ برس دو بارسورج اوردو بارچاند گرہن ہوگا،17 فروری کو سورج گرہن ہو گا،پاکستان میں نظرنہیں آئیگا،سورج گرہن کا آغاز دوپہر 3 بجے،عروج شام 5 اور اختتام رات 7:30 پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے کہاکہ3 مارچ کو چاند گرہن ہوگا، پاکستان میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا،12،13 اگست کو سورج گرہن ہوگا،پاکستان میں دکھائی نہیں دے گاجبکہ 28 اگست کو چاند گرہن ہوگا، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔















































