کراچی(این این آئی)سکھر اور کراچی میں 2 کارروائیوں میں کے دوران 5 سے 7 ارب مالیت کی منشیات پکڑلی گئی۔سندھ کے وزیر ایکسائز اور نارکوٹکس کنٹرول مکیش کمار چاولہ نے کراچی میں میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔مکیش چاولہ نے بتایا کہ لانچوں سے 100 کلو آئس، 10 کلو ہیروئن ، 500 کلو چرس اور غیر ملکی شراب کی 2100 بوتلیں برآمد کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کو اطلاع ملی تھی کہ سمندر کے راستے سے منشیات کی بھاری کھیپ کی اسمگلنگ کی جا رہی ہے جس پر پاک بحریہ کی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی سے رابطہ کیا گیا، گز شتہ رات کھلے سمندر میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادیا۔مکیش چاولہ کیمطابق منشیات کے اسمگلرز کے خلاف کارروائی کے دوران ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا جب کہ پکڑی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت 5 سے 7 ارب روپے بنتی ہے۔