لکی مرو ت(این این آئی)لکی مروت میں بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی کے تالاب میں ڈوب کر 2 بھائیوں سمیت 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق لکی مروت کے علاقے دولت خیال میں افسوس ناک واقعہ پیش ا?یا ہے، جہاں بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی سے بننے والے تالاب میں ڈوب کر 4 بچوں کی موت واقع ہوگئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان ہیں، مرنے والوں میں 2 بھائی بھی شامل ہیں، لاشوں کو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی امدادی ٹیمیں موقع کی طرف روانہ کر دی گئی تھیں، جنہوں نے لاشوں کا ہسپتال منتقل کیا۔جاں بحق بچوں میں رحیم اللّٰہ، فہیم اللّٰہ، فہد اور حماد شامل ہیں، واقعے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہے، اور لوگوں کی بڑی تعداد موت کا شکار بننے والے بچوں کے گھر تعزیت کے لیے جمع ہورہی ہے۔