ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے’ رانا ثنااللہ

datetime 14  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہیکہ پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ بات کرنے کی بات نہیں کی وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں مذاکرات میں ان کی رہائی کی بات نہ کی جائے، بانی پی ٹی آئی تو کہتے ہیں ان کی رہائی عدالتوں سے ہو، پی ٹی آئی سیاسی مذاکرات نہیں کرنا چاہتی تو ان سے کیا بات کریں؟انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی گفتگو سے اندازہ ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں عدم استحکام چاہتی ہے اس کے علاوہ ان کا کوئی اور ایجنڈا معلوم نہیں ہوتا، اگر پی ٹی آئی پر امن رہی تو ٹھیک ہے، بصورت دیگر قانون ہاتھ میں لیا اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش جو شروع سے ان کی کوشش رہی، یہ لوگ آئی ایم ایف کے دفاتر کے باہر جلوس نکالتے تھے، خطوط لکھے کہ پاکستان کو قسط نہ دی جائے وہ چاہتے ہیں ملک معاشی بدحالی کا شکار ہو، اگر ایسا کچھ ہوا تو یقیناً قانون اپنا راستہ لے گا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مقدمات عدالت میں ہیں، انہوں نے ان کے خلاف اپیل کی ہوئی ہے، پی ٹی آئی کا مؤقف ہیکہ عمران کی رہائی کی بات نہیں کریں گے، عمران خان نے کہا ہیکہ میں رہا عدالتوں سے ہوں گا اور میں میرٹ پر رہائی چاہتا ہوں لہٰذا حکومت کے ساتھ مذارکات میں رہائی کی بات نہ کی جائے۔رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ ان کے جو باقی مطالبات ہیں ان پر بات کرنے کو تیار ہیں، پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ بات کرنے کی بات نہیں کی وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتیہیں، اسی سے اپنے معاملات سیدھا کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں، وہ نہ سیاسی جماعتوں اور نہ ہی سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، وہ اسی ایجنڈے پر قائم ہیں کہ اس طرح ان کی مدد کی جائے جیسے 2018 میں آر ٹی ایس بٹھایا کرانہیں لایا گیا، وہ سیاسی ڈائیلاگ کی خواہش نہیں رکھتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے ملک کی معیشت بحال ہو اور پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر ابھرے اس پر افہام تفہیم کے لیے بیٹھنے کو تیار ہیں۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…