جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سیالکوٹ’ دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والی ماں اور 2 بیٹیوں کی تدفین

datetime 28  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (این این آئی) سیالکوٹ میں دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والی ماں اور 2 بیٹیوں کی تدفین کر دی گئی، ایک ہی گھر سے 3 جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا، علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔ دریائے سوات میں جاں بحق ہونے والی روبینہ زوجہ عبدالسلام، شرمین دختر عبدالسلام،تزمین دختر عبدالسلام کی نماز جنازہ دارالعلوم مدینہ ڈسکہ میں ادا کی گئی، علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی، بعد ازاں تینوں کو سپرد خاک کردیا گیا۔قبل ازیں ایک ہی گھر میں 3 میتیں پہنچائی گئیں تو کہرام مچ گیا، لوگوں کی بڑی تعداد افسوس اور تعزیت کا اظہار کرنے متاثرہ خاندان کے پاس پہنچی، افسوس ناک واقعہ پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔

تینوں ماں بیٹیوں کو سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش کے باعث دریائے سوات بپھر گیا تھا، جس کے نتیجے میں 7 مقامات پر خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زائد افراد دریا میں بہہ گئے تھے، جن میں سے 10 افراد کی لاشیں نکالی گئی تھیں، اور 55 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا تھا۔ریسکیو ترجمان نیاز احمد خان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں موسلادھار بارش کے بعد دریائے سوات میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں 7 مقامات پر درجنوں افراد سیلاب کی نذر ہوگئے تھے۔سوات میں بائی پاس کے مقام پر دریا برد ہونے والے خاندان کے زندہ بچ جانے والے فرد نے بتایا کہ ان کی 2 بیٹیوں سمیت خاندان کے 9 افراد دریائے سوات کی نذر ہوئے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔واقعے کی خوفناک فوٹیجز بھی سامنے آئی ہیں جن میں خواتین اور بچوں سمیت ایک درجن افراد کو مٹی کے ٹیلے پر پھنسا ہوا دیکھا جاسکتا ہے اور کچھ ہی دیر میں تمام افراد دریا کی نذر ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…