منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

کراچی ائیرپورٹ پر یکے بعد دیگرے 2 طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے

datetime 27  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرندوں سے ٹکرانے کے دو الگ الگ واقعات پیش آئے، جس کے بعد ایئرپورٹ انتظامیہ نے فوری اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ ایک غیر ملکی فضائی کمپنی کی پرواز کے ساتھ پیش آیا، جب طیارہ پرواز کے دوران ایک پرندے سے ٹکرا گیا۔ دوسرا واقعہ ایک نجی پاکستانی ایئرلائن کی فلائٹ کے ساتھ اس وقت پیش آیا جب وہ لاہور سے کراچی لینڈنگ کے مراحل میں تھی۔

اطلاعات کے مطابق متاثرہ پرواز میں 150 سے زائد مسافر موجود تھے۔ خوش قسمتی سے دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر فوری طور پر فیومیگیشن (جراثیم کش اسپرے) کروانے اور پرندوں کو بھگانے کے لیے اضافی برڈ شوٹرز کی تعیناتی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پرندوں سے طیارے ٹکرانے کے واقعات محفوظ پرواز کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، اس لیے ایسے علاقوں میں مسلسل نگرانی اور پرندوں کی روک تھام کے اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…