بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں اگلے 48 گھنٹے میں موسلادھار بارش کا الرٹ جاری

datetime 27  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کے خطرے کی وارننگ جاری کی ہے۔اتھارٹی کے مطابق سندھ کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ خاص طور پر کراچی، حیدرآباد، سکھر، تھرپارکر، بدین اور عمرکوٹ سمیت دیگر علاقوں میں موسمی صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

ادھر پنجاب کے شہروں اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور میانوالی میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، بنوں اور وزیرستان میں بھی موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔این ڈی ایم اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے، اس لیے متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔مزید ہدایت دی گئی ہے کہ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اقدامات کیے جا سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…