اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کی اربوں روپے لاگت سے بننے والی عمارت کی چھتیں بارش کے باعث ٹپکنے لگیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تیز بارش کے باعث ہائی کورٹ ایڈمنسٹریشن بلاک پانی سے بھرگیا جبکہ گرانڈ فلور کی راہداریوں میں بارش کا پانی کھڑا ہوگیا۔
ہائی کورٹ کی مسجد اور لائبریری میں بھی بارش کا پانی بھر گیا، پانی آنے کے باعث ایڈمنسٹریشن بلاک کی لفٹ بھی بند کردی گئی۔ بارش کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ کی مسجد سے ملحقہ ایریا سے بھی پانی ٹپکنے لگا۔بائیو میٹرک تصدیق کانٹر کے پاس کوریڈور بھی پانی سے بھر گیا جس کے بعد سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔