اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، وہ پاکستانی حاجی جسے حج کے دوران 5 بار دل کا دورہ پڑا

datetime 25  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )42 سالہ پاکستانی حاجی کو دوران حج پانچ مرتبہ دل کا شدید دورہ پڑا، لیکن سعودی عرب کی وزارت صحت سے منسلک ماہر طبی ٹیم نے فوری اور بروقت اقدامات کے ذریعے ان کی جان بچالی۔پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، مکہ ہیلتھ کیئر کلسٹر کے حکام نے بتایا کہ مذکورہ حاجی کو حج کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر مشرقی عرفات اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت نازک قرار دی گئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق، مریض کا دل بار بار بند ہونے لگا، جس کے بعد اسے انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز نے متعدد بار اس کی طبی بحالی کی کوششیں کیں، لیکن حالت خطرے سے باہر نہ نکل سکی۔

حاجی کو بعد ازاں “ای سی ایم او” مشین سے منسلک کیا گیا تاکہ جسم کے اہم اعضا کو آکسیجن کی فراہمی جاری رکھی جا سکے۔ اس کے بعد انہیں فضائی ایمبولینس کے ذریعے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا، جہاں وہ وینٹیلیٹر پر رکھے گئے۔کارڈیالوجی کے ماہرین کی ٹیم نے ایمرجنسی میں مریض کی اینجوپلاسٹی کی، جس کے ذریعے دل کی بند شریانوں کو کھولا گیا۔ اس کے ساتھ دل کی کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک خصوصی ڈیوائس بھی نصب کی گئی۔علاج کے دوران مریض کو دل کی بیماری کے ساتھ ساتھ نمونیا جیسی پیچیدگیوں کا بھی سامنا رہا، تاہم مسلسل نگرانی اور علاج کے باعث رفتہ رفتہ ان کی حالت میں بہتری آئی۔حکام کے مطابق، وقت گزرنے کے ساتھ مریض کی طبیعت سنبھل گئی اور انہیں وینٹیلیٹر اور ای سی ایم او سے ہٹا لیا گیا۔ آخرکار 17 جون کو ڈاکٹروں نے مریض کی مکمل صحتیابی کی تصدیق کردی اور بتایا کہ اب وہ بحالی کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور معمول کی زندگی کی طرف لوٹ رہے ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…