بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

کراچی: 13 سال سے بنگلے میں کام کرکے 5 کروڑ کی جائیداد بنانے والی گھریلو ملازمہ بلآخر پکڑی گئی

datetime 25  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والی ایک گھریلو ملازمہ کو پانچ کروڑ روپے کی خطیر رقم چرانے کے الزام میں پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق، مذکورہ ملازمہ 2013 سے ڈیفنس فیز 5 میں واقع ایک بنگلے میں کام کر رہی تھی۔ دورانِ ملازمت اس نے وقفے وقفے سے کروڑوں روپے چوری کیے۔ متاثرہ گھر کی مالکن کی جانب سے 16 جون کو کلفٹن تھانے میں شکایت درج کروائی گئی، جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا اور کامیاب کارروائی کے دوران خاتون کو گرفتار کرلیا۔

تفتیش کے دوران ملازمہ نے اعتراف کیا کہ اس نے بنگلے سے چوری کیے گئے پیسوں سے مختلف اثاثے بنائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے کراچی کے علاقے گزری میں 50 لاکھ روپے کا فلیٹ خریدا، پنجاب میں 36 لاکھ کے دو پلاٹ حاصل کیے، ایک کروڑ روپے کی لگژری گاڑیاں اور 70 لاکھ کی مالیت کی ایک دکان بھی اپنے نام کروائی۔

پولیس نے مزید انکشاف کیا کہ ملزمہ کے قبضے سے کئی قیمتی اشیاء برآمد ہوئیں جن میں متعدد گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور 46 لاکھ روپے نقد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، خریدی گئی دکانیں اور جائیدادیں بھی سیل کر دی گئی ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق، تمام کارروائیاں خاتون نے تنِ تنہا کیں اور اس میں کوئی اور ملوث نہیں پایا گیا۔

متاثرہ بنگلے کی مالکن نے بتایا کہ ان کے شوہر بیرون ملک مقیم ہیں اور وہاں کاروبار کرتے ہیں، جبکہ یہ ملازمہ پچھلے 13 سال سے ان کے گھر میں کام کر رہی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مذکورہ ملازمہ نے اعتماد کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے پانچ کروڑ روپے کی رقم چوری کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…