راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے محلہ راجہ سلطان میں زہریلا دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بچوں کی ماں کی حالت تشویشناک ہے اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بھٹہ نیک عالم تھانہ بنی کی حدود میں پیش آیا۔ میتیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاکتیں زہریلا دودھ پینے سے ہوئی ہیں۔