پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا ساتھیوں اور حامیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

datetime 24  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان، ایم ایل اے علی شان سونی اور سردار احمد صغیر نے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ترجمان زرداری ہاؤس کے مطابق شمولیت اختیار کرنے والے افراد نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ملاقات میں علی شان سونی اور سردار احمد صغیر بھی شریک تھے۔

ترجمان زرداری ہاؤس کے مطابق ملاقات میں سردار تنویر الیاس خان، علی شان سونی اور سردار احمد صغیر نے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔سردار تنویر الیاس نے اس موقع پر کہا کہ کشمیر کاز کے لیے قائدِ عوام شہید بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کاوشیں بے مثال ہیں۔فریال تالپور نے سردار تنویر الیاس خان، علی شان سونی اور سردار احمد صغیر اور ان کے ساتھیوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔فریال تالپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کا وزیراعظم بنے گا تو آزاد کشمیر کی عوام کی بے مثال ترقی و بہبود اور مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی کا خواب حقیقت بنے گا۔اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سندھ کے وزیرِ داخلہ ضیاء الحسن النجار، سردار یعقوب خان، چوہدری محمد ریاض اور ضیاء القمر بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…